Advertisement
پاکستان

26 نومبر احتجاج کیسز: پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

پراسیکوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی کہ ملزمان ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Mar 5th 2025, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
26 نومبر احتجاج  کیسز:  پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے  52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد  نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ بادی النظر میں ملزمان کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے وکیل کے  مطابق ملزمان کا مقدمے کے ساتھ تعلق نہیں جوڑا جاسکا۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزمان گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔ پراسیکوٹر کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ میں گواہوں نے شناخت کیا۔ 

پراسیکوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی کہ ملزمان ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کریں گے۔ اس کا  امکان نہیں کہ ملزمان انصاف کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گے۔ اعلی عدالتیں طے کر چکی ہیں کہ ضمانت سزا کے طور پر مسترد نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے تمام 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل

بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل

  • 43 منٹ قبل
کراچی میں بوہرہ برادری  آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی رہی ہے

کراچی میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی رہی ہے

  • 4 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ اورایلون مسک کی دوستی ختم ہوتے ہی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ڈونلڈ ٹرمپ اورایلون مسک کی دوستی ختم ہوتے ہی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

  • 5 گھنٹے قبل
صبح سویرے کراچی کی زمین پھر زلزلے سے لرز اٹھی، مجموعی تعداد 30 ہوگئی

صبح سویرے کراچی کی زمین پھر زلزلے سے لرز اٹھی، مجموعی تعداد 30 ہوگئی

  • 6 گھنٹے قبل
عیدالاضحیٰ  پر سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

  • 6 گھنٹے قبل
میگا بجٹ  فلمز ’لو گُرُو‘ اور ’دیمک‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

میگا بجٹ فلمز ’لو گُرُو‘ اور ’دیمک‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، امریکی صدر

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، امریکی صدر

  • 6 گھنٹے قبل
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی،4 دہشت گردجہنم واصل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی،4 دہشت گردجہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
حج آخری مرحلے میں داخل ، منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل شروع

حج آخری مرحلے میں داخل ، منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل شروع

  • 2 گھنٹے قبل
کوہاٹ ،گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس خان آفریدی انتقال کر گئے

کوہاٹ ،گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس خان آفریدی انتقال کر گئے

  • 5 گھنٹے قبل
امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز  پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز  پر پابندیاں عائد کر دیں

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement