میکسیکو کےسمندر میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سےخوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میکسیکو میں گیس پائپ لائن لیک ہونے کیوجہ سے پانی کی سطح میں لگی آگ پر امدادی ٹیموں نےپانچ گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا ہے۔
حکام کا کہناہے واقعہ کی اطلاعات موصول ہوتے ہی بحری ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ خوفناک نظارہ پیش کرتی پانی میں لگی آگ کو مسلسل محنت سے بجھایا گیاتھا۔
تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکاکہ سمندرمیں کیاچیز آگ بھڑکنےکا سبب بنی تھی۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلے پانی کے اندر سے باہر نکل رہے ہیں اور آتش فشاں کے لاوا سے مشابہہ لگ رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین ’آئی آف فائر‘ کہہ رہے ہیں۔ یہ آگ آئل پلیٹ فارم پیمیکس کے قریب لگی ہے۔
? Sobre el incendio registrado en aguas del Golfo de México, en la Sonda de Campeche, a unos metros de la plataforma Ku-Charly (dentro del Activo Integral de Producción Ku Maloob Zaap)
— Manuel Lopez San Martin (@MLopezSanMartin) July 2, 2021
Tres barcos han apoyado para sofocar las llamas pic.twitter.com/thIOl8PLQo
آئل کمپنی پیمیکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرتی گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے آگ لگی۔آگ پانچ گھنٹے سے زائد تک لگی رہی۔ آئل پلیٹ فارم کے لیے گیس کی پائپ لائن پانی کے اندر سے گزاری گئی ہے جو پلیٹ فارم کو کُو مالوب زاپ سے جوڑتی ہے۔کُو مالوب زاپ میکسیکو کی خلیج کے جنوری کنارے کے قریب واقع ہے۔
پیمیکس کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر آگ لگی جس کو صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب مکمل طور پر بجھا دیا گیا اور 12 انچ کے ڈایامیٹر والوز کو بند کر دیا ہے۔اس حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 38 منٹ قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 2 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 13 منٹ قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل