بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفیق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں


بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچز کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفیق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ مشفیق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
واضح رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے۔ ان سے پہلے ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تمیم اقبال ہیں جنہوں نے 8 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔
وکٹوں کے پیچھے مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 اسٹمپ شامل ہیں۔ مشفیق الرحیم ٹی ٹونٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
انہیں 100 ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا بنگلہ دیشی کرکٹر بننے کے لیے مزید 6 ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
- 2 hours ago

جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی
- 4 hours ago

حالیہ بارشوں سے ملک میں دینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا
- 2 hours ago

صوبائی حکومت کاپنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
- 2 hours ago

ایس آئی ایف سی توانائی شعبے کی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں
- 4 hours ago

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان کا دوسرا نمبر
- 3 hours ago

فلم ،ڈارمہ اور نامور اسٹیج اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے
- 3 hours ago

وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
- an hour ago

پاکستان کی غزہ میں امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت
- an hour ago