پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100 فیصد بہتری لانا ہدف ہے،مریم نواز


لاہور: صوبائی حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جب کہ نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے،بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ پنجاب کے 1147 مراکز صحت میں سے 766 کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6 ارب 70 کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی کی گئیں، بتایا گیا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے لیے 12671 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
دوران اجلاس صوبے میں ضلع کی سطح پر برن یونٹ، کارڈیک سینٹر اور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق ہوا، جلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لیے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مری جنرل اسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت کی، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
دوران اجلاس مریم نواز نے جناح اسپتال پی آئی سی ٹو کو 30 ستمبر تک فعال کرنے اور نوازشریف کینسر اسپتال کومقررہ مدت میں فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں، مریم نواز نے بورڈ ز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کے احکامات بھی دیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100 فیصد بہتری لانا ہدف ہے، سرکاری اسپتالوں میں صفائی نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں جدید آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 hours ago







