Advertisement
علاقائی

رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 7th 2025, 1:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان

رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس روز تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔

مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات  دی گئی ہیں،تمام سرکاری سکولوں کو اس پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔

Advertisement