صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے


امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخرکر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔غزہ کو اچھے طریقے سے چلایا جاسکتا ہے،ماضی میں کسی نے توجہ نہیں دی۔
اس کے علاوہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی مدد کیلئےاربوں ڈالر دیے، چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جلد جنگ بندی معاہدہ ہوجائے۔چینی صدر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ٹک ٹاک میں دلچسپی ہے امید ہے چین کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسی سے افغانستان کو نقصان اٹھانا پڑا، سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کررہے وہ دفاع کے مستحق نہیں۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈ ا میں تمام انتقامی اقدامات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے محصولات کو مکمل طور پر واپس نہیں لیتا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ میکسیکو اورکینیڈا پر 25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کینیڈا نے بھی امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔
امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف 4 مارچ سے نافذ ہونا شروع ہوا تاہم اب اسے ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
- 12 گھنٹے قبل

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت
- 8 گھنٹے قبل

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 13 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 7 گھنٹے قبل









