شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی مظہر ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون انتہائی اہم ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


امریکا نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، اس تعاون پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک افغان سرحد سے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی مظہر ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے داعش کے رکن کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ جہاں تک پاکستان سے امریکا کے تعلقات کی نوعیت کا تعلق ہے تو یہ ہمارا مشترکا مفاد ہے کہ دہشت گردی کیخلاف لڑیں۔
اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کابل ائیرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ افغان شہری داعش کمانڈر شریف اللہ کو اسپیشل آپریشن کے دوران پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا۔
گرفتار دہشت گرد کو گزشتہ روز امریکی ریاست ورجینیا میں وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago





