وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کو قلمدان تفویض ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں کے نئے شامل ہونے والے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر ہونگے۔
محمد جنید انور کو بحری امور ، رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور کی وزارت دیدی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں گے۔
عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور ہوں گے جبکہ انہیں پبلک افیئر یونٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے مقرر کردیا گیا،عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کردیا گیا ،کھیل داس کوہستانی کو وزارت مذہبی امور کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح آئی پی پی کے عون چودھری کو سمندر پار پاکستانیز اور انسانی ترقی کا وزیر مملکت بنا دیا گیا ، طلال چودھری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا چارج دیا گیا ہے جبکہ وجیہہ قمر وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت ہوں گی۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر کو قانون و انصاف کے ساتھ انسانی حقوق کی وزارت بھی دیدی گئی جبکہ مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر مقرر کردیا گیا۔
خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع برقرار رہے گی جبکہ عطا اللہ تارڑ وزیر اطلاعات اور خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم ہوں گے۔
رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ مقرر کیا گیا ہے جبکہ چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانی امور اور انسانی ترقی کی وزارت دی گئی ہے، عبدالعلیم خان مواصلات اور قیصر احمد شیخ کو سرمایہ کاری بورڈ کے وزارت تفویض کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے جبکہ صرف مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھیں گے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 12 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 15 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 10 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 15 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 15 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago



