جنوری میں فیول لائنزاور فیول ٹمپریچر کی وجہ سے اسٹار شپ تباہ ہوا تھا اور نئی پرواز کے لیے اس میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔


اسپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد اسٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا ، سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار شپ کا ملبہ آگ کے گولوں کی شکل میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے تاریک آسمان سے گزر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کی 8 ویں آزمائش تھی ، اس سے قبل جنوری میں اسٹار شپ کی 7 ویں پرواز بھی ناکام ثابت ہوئی تھی اور مسلسل ناکامیاں ایلون مسک کی کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ہے جو رواں برس خلائی پروگرام کو تیز کرنا چاہتی ہے۔
جنوری میں فیول لائنزاور فیول ٹمپریچر کی وجہ سے اسٹار شپ تباہ ہوا تھا اور نئی پرواز کے لیے اس میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کیا گیا تو پہلے مرحلے میں اس کا بوسٹر کامیابی سے واپس کیچ کرلیا گیا مگر چند منٹ بعد خلا میں اسٹار شپ تیزی سے گھومنے لگا اور کمپنی کا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔
کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ بدقسمتی سے ایسا آخری بار بھی ہوا تھا تو اب ہمیں اس کی کچھ مشق ہوگئی ہے ، اسپیس ایکس کی جانب سے لانچ کے کچھ دیر بعد ہی لائیو اسٹریم روک دی گئی تھی اور یہ نہیں بتایا گیا کہ اسٹار شپ کا ملبہ کہاں گرے گا۔
کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس بہت تیزی سے ٹکڑوں میں تبدیل ہوا اور ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا۔
خیال رہے کہ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب فلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ تعین کیا جائے گا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی جبکہ نئی پرواز سے ہمیں اسٹار شپ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگا ، مگر ایلون مسک کے منصوبے بہت زیادہ بڑے ہیں اور وہ اپنی زندگی کے دوران مریخ پر انسانوں کو بسانے کا خواب دیکھتے ہیں۔
اسپیس ایکس پہلے ہی امریکی خلائی ادارے ناسا سے معاہدہ کر چکی ہے جس کے تحت اسٹار شپ کے ذریعے دہائیوں بعد پہلی بار انسانوں کو چاند پر پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس مقصد کے لیے اسپیس ایکس کی جانب سے سیکڑوں اسٹار شپ راکٹ تیار کیے جائیں گے۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 18 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 17 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 17 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 12 hours ago








