ابھی تک فائرنگ کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں


ٹورنٹو: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔
یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔
پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک انٹائر نے بتایا کہ "حملہ آوروں نے پب میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی"۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک فائرنگ کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل