، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے محض ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے،عمر ایوب


ہری پور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ 2 سال سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، مزید 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے،پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں بھی مسنگ پرسنز کی بات کی تھی، آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی تحریک تیز کریں گے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ 2 سالوں میں 20 لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، 20 لاکھ لوگوں کےجانےسے27ارب ڈالرکیش ملک سے چلا گیا، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے محض ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ سندھ کا پانی بھی یہ چولستان کے صحراؤں میں لے کر جانا چاہتے ہیں۔ وفاق خیبر پختونخوا کے 1100 ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کر رہا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 4 hours ago

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 5 hours ago

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 5 hours ago

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 5 hours ago
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی
- an hour ago

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 4 hours ago

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 17 minutes ago

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 41 minutes ago

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- 35 minutes ago