این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان میں اندرون شہر قربانی کے جانوروں کی خریدو فرخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام صوبوں کو عیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام عملے اور تاجروں کو کرونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلے کے موقع پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی ہے۔
این سی او سی کے مطابق عید سے دو ہفتے قبل مویشی منڈیوں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ منڈی میں 1400 سے 1700 جانور رکھنے کی اجازت ہے۔ جب کہ منڈی آنے کیلئے وقت صبح 7 سے رات 7 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
داخلی راستوں پر ہر فرد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔ سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ تمام اسٹاف اور بیوپاریوں کی ویکسی نیشن بھی ضروری قرار دے گئی۔
منڈی میں ایمرجنسی سروسز مہیا کرنے کے ساتھ جانوروں کے ڈاکٹر کی موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ جانوروں کو چھو کر چیک کرنے پر پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کو انٹری پوائنٹس پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مویشی منڈی میں ڈس انفیکشن سپرے بھی باقاعدگی سے کرنا ہوگا۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago



