جی این این سوشل

دنیا

سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، بائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائبرحملوں میں اگرروس ملوث ہواتو جواب دیا جائیگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بائیڈن کا کہناتھاکہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یانہیں ،
بائیڈن کا کہناتھاکہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یانہیں ،

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو اس ضمن میں تحقیقات کا باقاعدہ حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

 

بائیڈن کا کہناتھاکہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یانہیں ، انہوں نے دیے جانےو الے حکم میں تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین اور ان کی نشاندہی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان

 

امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین حملوں میں ایک ہزار سے زائد امریکہ کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ ابھی انہیں اس امر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ سائبر حملوں میں روس کا ہاتھ ہے یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

 

امریکی صدر کے مطابق ابتدائی طور پر خیال ہے کہ سائبر حملوں میں روسی حکومت ملوث نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو میں روسی صدر سے کہوں گا کہ اس کا ہم جواب دیں گے۔

دنیا

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔ 

غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان  میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔


رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll