نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو تباہی کا لیول ناقابل تصور ہے،ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاملے پر ایران سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وقت آرہا ہے کچھ نہ کچھ تو ہوگا۔ اگر ملٹری کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بڑا بھیانک ثابت ہوگا، ہم نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو تباہی کا لیول ناقابل تصور ہے، اس سے شاید پوری دنیا کا خاتمہ ہوجائے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک خط میں دھمکی دی گئی تھی امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں ہمیں پھر کچھ کرنا پڑے گا، کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں، کیونکہ اب کوئی نیا نیو کلیر ہتھیار بننے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایک چالاک شخص ہے۔ اس نے بائیڈن دور میں امریکا کو ایسے لوٹا جیسے کوئی بچہ ٹافی چھین لے۔ ہم زیلنسکی کو 250 ارب ڈالرز دے چکے ہیں۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 7 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 3 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 7 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago



