Advertisement

میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق، 15 مریض متاثر

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر Ceftrixone انجیکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 10 2025، 2:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
میو اسپتال  میں انجکشن  کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق، 15 مریض متاثر

لاہور کے میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 15مریض متاثر ہوئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر Ceftrixone انجیکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا، انجکشن سے 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی جبکہ 15مریض متاثر ہوئےجن میں سے 3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ٹیکے کا استعمال روک دیا گیا ہے،معاملے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ڈاکٹراسرارالحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،جس میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ اور اےایم ایس میواسپتال سمیت دیگراراکین شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد کا کہنا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال میں حال ہی میں ادویات خریدی گئی ہیں،ان ادویات کو لیب ٹیسٹ کے بغیر ہی لایا گیا ہے، مریضوں کو انجیکشن لگانے سے پہلے ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

Advertisement