ابتدائی تحقیقات کے مطابق کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے شوٹرز کے ذریعے فائرنگ کروائی


پنجاب کے ضلع نارووال میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے شوٹرز کے ذریعے فائرنگ کروائی، فائرنگ کرنے والا شوٹر وزیرستان کا رہائشی ہے۔
3افراد کے قتل پر ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان میں ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جب کہ مقتول عمران کےخلاف8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق متنازع ویگن اڈہ سیل ہے اور فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 5 گھنٹے قبل






