آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی بدانتظامیوں پر پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران متعدد غلطیاں کیں، پی سی بی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والی بدانتظامیوں پر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پی سی بی کے سی او او کو نظر انداز کیا گیا۔ جبکہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران متعدد غلطیاں کیں۔
بھارت بنگلہ دیش میچ کے دوران ٹورنامنٹ کا غلط لوگو نشر کیا گیا، اور آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے آغاز سے قبل بھارت کا ترانہ چلایا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ دینے کے معاملے کوبھی آئی سی سی میں اٹھائے گا، پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں سی ای او سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے لیکن دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین محسن نقوی کو فائنل کی پریزینٹیشن میں جانا تھا تاہم محسن نقوی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے تھے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹھری۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

فراڈکیس میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
- 2 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ابھرتے ہوئے ننھے گلوکار واسع شاہ کا نیا نعتیہ کلام ،عوام کی بھرپور پذیرائی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے،شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، صدر مملکت کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی
- ایک گھنٹہ قبل

ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا ءکی حمایت کر دی
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کی یکطرفہ پالیساں وفاق پر شدیددباؤ کا باعث بن رہی ہیں،صدر زرداری
- 2 گھنٹے قبل

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں سجا فیسٹیول،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرح سود پرانی سطح پر برقرار
- 2 گھنٹے قبل