عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں سجا فیسٹیول،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی شرکت
خواتین ہر شعبہ میں خود کو منوا رہی ہیں اب خواتین کے استحصال کیخلاف موثر کارروائی کی جاتی ہے ،عظمی بخاری


لاہور:عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میںوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
مختلف پروگرامز اور اسٹالز کا انعقاد کیا گیا الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ خواتین ڈے کے حوالے سے منعقدہ فیسٹیول میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر اداکارہ عذرا آفتاب، اداکار راشد محمود، تسلیمہ ہاشمی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کی عورت کمزور نہیں اب خواتین اپنے حقوق کو جان چکی ہیں، ملک کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں اور سینئر وزیر بھی ایک خاتون ہیں اس لیے خواتین ہر شعبہ میں خود کو منوا رہی ہیں اب خواتین کے استحصال کیخلاف موثر کارروائی کی جاتی ہے ۔
.webp)
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں قانون تک رسائی خواتین کیلئے آسان ہے خواتین کی معاشرے میں خدمات اور مسائل پر مذاکرے میں شرکا نے تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے مسائل اور حل کیلئے تجاویز پیش کیں فیسٹیول کے آخر میں معاشرتی ظلم و ستم کاشکار خواتین سے متعلق ڈرامہ شرم دی گل پیش کیا گیا ۔
فیسٹیول میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کے حقوق کیلئے موثر آگہی کی ضرورت ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 منٹ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 22 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل





