مصطفیٰ عامر قتل کیس، مرکزی ملزم ارمغان مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو احاطۂ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ عامر کے کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی۔
سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو احاطۂ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو کہاں رکھا گیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو پیش کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے مزید پوچھا کہ کیس کی پیشرفت کیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ آلۂ قتل اور ڈی وی آر برآمد کر لی گئی ہے۔
تاہم، وکیل صفائی عابد زمان نے مؤقف اختیار کیا کہ آلۂ قتل (ڈنڈا) اور ڈی وی آر پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے اور میڈیا پر بھی یہ تمام شواہد دکھائے جا چکے ہیں۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ میرے علم میں یہ چیزیں نہیں ہیں اور نہ ہی میں میڈیا دیکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید پوچھا کہ جو چیزیں برآمد کی گئی ہیں، کیا انہیں سیل کیا گیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تمام برآمد شدہ اشیا کو سیل کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا؟ جس پر ملزم نے جواب دیا کہ وہ مزید پولیس حراست میں نہیں رہنا چاہتا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا ریکور کرنا باقی ہے، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ وکلا صفائی نے اعتراض کیا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی اور پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر کیس کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔
علاوہ ازیں، عدالت نے وکیل عابد زمان اور سارہ عاصم خان کی جانب سے مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 14 hours ago

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 17 hours ago
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 14 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 16 hours ago

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 15 hours ago

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 15 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 13 hours ago