زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا،خصوصی ایلیچی


واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میںامریکی صدر کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اوول آفس میں ہونیوالی تلخ کلامی پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔
سٹیو وٹکوف نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یوکرینی صدر کی معذرت کے بعد امریکی خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف جلد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاہم ابھی اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان تک نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اوول آفس وائٹ ہاؤس میںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تلخ جملوں کے تبادلہ ہوا تھا ،جس کے بعد ناراض ہو کر ٹرمپ نے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے نکل جانے کا کہہ دیا تھا اور بیان دیا تھا کہ زیلنسکی امن کے لیے تیار نہیں، جب وہ تیار ہوں گے تب ہی وہ واپس آ سکتے ہیں۔
اس واقعے کے بعد زیلنسکی نے پہلے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جو کچھ وائٹ ہاؤس میں ہوا وہ اچھا نہیں تھا اور وہ دوبارہ وہاں جانے کا ارادہ نہیں رکھتے، تاہم، اب زیلنسکی کی معذرت سے امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں نئی پیشرفت کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- 9 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- 9 hours ago

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 12 hours ago

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 9 hours ago

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 11 hours ago

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 13 hours ago

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 11 hours ago

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 11 hours ago

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 hours ago












.jpg&w=3840&q=75)