اس کے ذریعے آپ ایک میسج کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کرسکتے ہیں جبکہ خود اپنے لیے بھی میسج کو شیڈول کرسکتے ہیں


سماجی رابطوں کی مشہور فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے نیا بہترین فیچر متعارف کروا دیا ۔
میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی جانب سے شیڈول دی میسج فار لیٹر نامی فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے ، جس کا اعلان کمپنی کی جانب سے فروری 2025 میں کیا گیا تھا، جو کہ اب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔
انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے اس نئے فیچر سے صارفین دوستوں کے لیے پیغامات کو شیڈول کرسکیں گے۔
صارفین اپنے ڈی ایمز میں جاکر اپنا پیغام تحریر کریں یا ویب لنک شیئر کریں اور پھر اسے اپنے پسند کے وقت کے مطابق شیڈول کر دیں۔
اس طرح یہ فکر نہیں رہے گی کہ میسج کو کہیں محفوظ کرکے درست وقت کا انتظار کریں یا بھیجنا ہی بھول جائیں۔
فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے؟
انسٹا گرام کے میسجز شیڈول فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔
اس کے لیے انسٹا گرام ڈی ایمز کو اوپن کریں اور وہاں اس دوست کی چیٹ باکس کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں، اس کے بعد میسج تحریر کریں اور پھر سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں، ایسا کرنے پر شیڈولر کا آپشن سامنے آئے گا۔
جب آپ سینڈ بٹن پر کلک کریں گے تو پھر شیڈول میسج چیٹ میں نظر آئے گا اور اس پر کلک کرکے آپ میسج کو فوری طور پر بھیج سکیں گے یا ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
آپ ایک میسج کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کرسکتے ہیں جبکہ خود اپنے لیے بھی میسج کو شیڈول کرسکتے ہیں، یعنی اس فیچر کو اپنے لیے ریمائنڈر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
البتہ آپ تصاویر یا ویڈیو کو شیڈول نہیں کرسکتے بس تحریری پیغامات کے لیے ہی اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 منٹ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل





