چھاپا گلگت کے علاقے دنیور میں مارا گیا، غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا گیا


سلام آباد:پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چھاپے میں برطانوی سمز فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)زونل آفس گلگت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر غیر قانونی بین الاقوامی سم کارڈز کی فروخت کےحوالے سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق گلگت کے علاقے دنیور میں مارے گئے چھاپے کے دوران 6 برطانوی سم کارڈز برآمد کر لیے گئے جب کہ 2 افراد کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے غیر قانونی غیر ملکی سم کارڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کیے جائیں۔ یہ کارروائی پی ٹی اے کی غیر قانونی سمز فروخت کے خاتمے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جو قومی سلامتی کے ضمن میں سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ضرور دیں تاکہ ایک محفوظ اور منظم ڈیجیٹل ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کام قوانین کی پاسداری اور صارفین کو غیر قانونی سم کارڈز کے ممکنہ غلط استعمال سے بچاؤ کے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل





