محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار
پنجاب میں نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس کی عوام میں نمائش پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میںمحکمہ وائلڈ لائف اور پنجاب پولیس نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لائسنس کے بغیر شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے شیر بھی برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات (محکمہ وائلڈ لائف )کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ کارروائی کے دوران اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزم اظہر محمود کو گرفتار اور شیر برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شیر کے ساتھ تصویر لگائی تھی، جس کیخلاف شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات کو شکایات کیں، جس پر اس کے خلاف ایک روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شہری اظہر محمود کی شیر کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کاروائی کی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی اور جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وائلڈ لائف قوانین کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے حال ہی میں وائلڈ لائف قوانین میں سخت ترامیم کی ہیں، جن کے تحت بغیر لائسنس شیر یا دیگر جنگلی جانور رکھنے، عوام میں ان کی نمائش کرنے یا ان کی تشہیر پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں دسمبر 2024 کے دوران ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف بھی بغیر لائسنس شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مقامی عدالت نے ملزم رجب بٹ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 3 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 8 منٹ قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- ایک گھنٹہ قبل

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 15 منٹ قبل