جی این این سوشل

دنیا

فلپائن فوجی طیارہ حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

منیلا: فلپائن کے فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی ، فوجی طیارہ گزشتہ روز جنوبی علاقے جولو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلپائن  فوجی طیارہ حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
فلپائن فوجی طیارہ حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے  سی 130 طیارے کے حادثے کے درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ فلپائن کی مسلح افواج کے مطابق  اس فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں 96 افراد سوار تھے جو ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہو ا ۔ طیارے نے صوبہ سولو کے علاقے  جولو جزیرے پر اترنے کی کوشش کی تھی کہ  یہ رن وے سے آگے نکل گیا۔

فلپائنی وزارت دفاع  کے مطابق   مرنے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار تھے جو حال ہی میں فوجی تربیت سے فارغ التحصیل ہوئے تھے ،  جبکہ جہاز گرنے سے زمین پر موجودتین شہری بھی مارے گئے۔فوجی حکام نے بتایا ہے کہ متعدد  افراد زخمی ہوئے بھی ہیں جبکہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سی ون تھرٹی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے  پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔

واضح رہے کہ فلپائن کی مسلح افواج کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے ۔ گذشتہ ماہ ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

1993ء میں فلپائن کی فضائیہ کے سی 130 طیارے کے حادثے میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2008ء میں ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق  فلپائن کی فضائیہ کی ایک اور طیارے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ملک میں طیارے کا بدترین حادثہ سال  2000ء میں پیش آیا تھا  جہاں ایئرفلپائن کا بوئنگ 737 گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار131 افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

 

دنیا

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کے باعث لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، راکٹوں سے اسرائیلی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جب کہ  بیروت ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل نے حملہ کیا اور سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172 زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  پہلی کارروائی میں عمرےکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll