منیلا: فلپائن کے فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی ، فوجی طیارہ گزشتہ روز جنوبی علاقے جولو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے سی 130 طیارے کے حادثے کے درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ فلپائن کی مسلح افواج کے مطابق اس فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں 96 افراد سوار تھے جو ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہو ا ۔ طیارے نے صوبہ سولو کے علاقے جولو جزیرے پر اترنے کی کوشش کی تھی کہ یہ رن وے سے آگے نکل گیا۔
فلپائنی وزارت دفاع کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار تھے جو حال ہی میں فوجی تربیت سے فارغ التحصیل ہوئے تھے ، جبکہ جہاز گرنے سے زمین پر موجودتین شہری بھی مارے گئے۔فوجی حکام نے بتایا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہوئے بھی ہیں جبکہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سی ون تھرٹی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔
واضح رہے کہ فلپائن کی مسلح افواج کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے ۔ گذشتہ ماہ ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
1993ء میں فلپائن کی فضائیہ کے سی 130 طیارے کے حادثے میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
2008ء میں ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق فلپائن کی فضائیہ کی ایک اور طیارے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ملک میں طیارے کا بدترین حادثہ سال 2000ء میں پیش آیا تھا جہاں ایئرفلپائن کا بوئنگ 737 گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار131 افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل





