Advertisement
علاقائی

صوبائی حکومت نےجمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے سندھ حکومت نے ہندوملازمین کی 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 13th 2025, 8:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صوبائی حکومت نےجمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے ہندوملازمین کی 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے 13 مارچ اور 14 مارچ کو تعطیل ہوگی۔ 
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے

Advertisement