وفاق کادریائے سندھ سے6 نئی کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے،مراد علی شاہ
متنازعہ نہروں کی وجہ سے زراعت کوبھی نقصان ہوگا، ایسا منصوبہ منظور نہیں کریں گے جس سے پانی کی کمی ہو،مراد علی شاہ


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کا دریائے سندھ سے 6نئی کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، سندھ کا پانی کسی کو نہیں دیں گے۔
سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کر دی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، سند ھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ وفاق کا نئی چھ کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے ، نئی نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے ۔ سندھ حکومت عوام کے ساتھ مل کراحتجاج کرے گی۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ نہروں کی وجہ سے زراعت کوبھی نقصان ہوگا، ایسا منصوبہ منظور نہیں کریں گے جس سے پانی کی کمی ہو۔
دوران اجلاس میں جام خان شورو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کی بات کی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم قابل قبول نہیں۔
اس سے قبل صوبائی وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ملک کےلیے اچھا کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی معاشی حالت کی بہتری کےلیے کام کررہی ہے مگر آیس آئی ایف سی کو اختیار نہیں کہ وہ متنازعہ نہروں کامنصوبہ شروع کرسکے۔ کسی منصوبے پراعتراض ہوتو اس کو دور کیا جاتاہے، ملک کی بہتری کےلیے اگر منصوبہ ہوگا توکرینگے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل









