اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
عدالت نے ایس پی جیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے


اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 2 بجے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے تھے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہوں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کیا تھا، اور حکم دیا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں؟
عدالت نے کہا کہ یہ عدالتی حکم کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پرفریقین کی رضامندی سے ہوا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتیں، بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔
عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی، عدالت مطمئن نہ ہوئی توبانی سے خود پوچھ لیں گے۔
عدالت نے ایس پی جیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے۔
بعدازاں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں، اگر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بتائیں، اگر 2 بجے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3 بجے ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 23 منٹ قبل
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- 42 منٹ قبل

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 8 منٹ قبل

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 34 منٹ قبل

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل