Advertisement

لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار

گرفتارخودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے،ترجمان سی ٹی ڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Mar 15th 2025, 11:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار

لاہور:محکمہ انسداددہشتگردی (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے  اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

Advertisement
Advertisement