190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں،شہباز شریف
، نوجوان دانش یونیورسٹی سے فائدہ حاصل کریں گے، یہ ایک جدید یونیورسٹی ہوگی،احسن اقبال


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیںاس کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، دانش یونیورسٹی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ محنت اورجدو جہد سے ہر خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے، دانش یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے ہوں گے، یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، دانش یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا، پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں موجود ہیں لیکن تحقیق اور ماڈرن سائنسز کے حوالے سےملک میں ایسی درسگاہ موجود نہیں،نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ یونی ورسٹی دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں چاہے آپ اسٹینفورڈ سمجھ لیں، برکلن، کولمبیا یا ایم آر ٹی سمجھ لیں، یعنی یہ دنیا کی ممتاز یونی ورسٹیز سے کم درجے کی نہیں ہوگ
انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈز سے بنائی جارہی ہے، یہ وہی رقم ہے جو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، میں کسی سیاسی گفتگو میں نہیں الجھنا چاہتا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا معلوم نہیں یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی۔
احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب میں کہا کہ دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، نوجوان دانش یونیورسٹی سے فائدہ حاصل کریں گے، یہ ایک جدید یونیورسٹی ہوگی، محمد شہبازشریف نے دانش یونیورسٹی کا ماڈل پیش کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے، پاکستان کو نالج اکانومی بنا رہے ہیں، دانش اسکولوں پرتنقید کی جاتی تھی، یہ منصوبہ 190ملین پاونڈ کی رقم سے بنایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار دنیا میں سب کچھ بدل چکا ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، دانش یونیورسٹی کا قیام تعلیم کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولز کا قیام پہلے ہی عمل میں لایا جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں دانش سکول کی بنیاد رکھی اب بطور وزیراعظم پورے ملک کیلئے دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔
خالد مقبول نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہر انسان کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 4 hours ago

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 3 hours ago

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف
- 7 hours ago

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 3 hours ago

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 5 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 4 hours ago

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 6 hours ago

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 5 hours ago

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 3 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 5 hours ago

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 2 hours ago












