Advertisement
تفریح

پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑوں کی طویل عرصہ بعدلاہور میں بیٹھک

تمام شخصیات نے اتفاق کیا کہ نئی فلموں کے ذریعے ہی سینما انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 15th 2025, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑوں کی طویل عرصہ بعدلاہور میں بیٹھک

 لاہور: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرلاہور میں اکٹھے ہوئے۔
معروف فلم پروڈیوسر صفدر ملک کی جانب سے فلم انڈسٹری کی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس  میں معروف فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق ، لیجنڈ رائٹر ناصر ادیب، صفدر ملک، مسعود بٹ، چودھری اعجاز کامران ، ،اچھی خان اور دیگر شریک ہوئے۔
فلم انڈسٹری کی نامور  شخصیات نے انڈسٹری کی حالت زار سے متعلق گفتگو کی اور عید  پر نئے آنیوالی فلموں سمیت مستقبل کے لائحہ عمل  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  
تمام شخصیات نے اتفاق کیا کہ نئی فلموں کے ذریعے ہی سینما انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے۔ انڈسٹری میں نئے چہروں کو چانس دینا ناگزیر ہے۔

Advertisement