سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کیلئے نوکری کا اعلان،وزیرریلوے
جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے،حنیف عباسی


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نےسانحہ جعفر ایکسپریس کے شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس روپے کی امداد اور بچوں کے لیے پاکستان ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے، جعفر ایکسپریس کے ہر شہید کے خاندان کو 52 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، ریلوے کی سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی جو بھارت نے زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہا ہے، دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ جتنے دہشت گرد پاکستان میں ہیں نہیں چھوڑا جائے گا، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 9 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 13 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 12 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل









