آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی


لاہور: حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ”آغوش“ پروگرام کا آغاز کر دیا، 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔
پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔ ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہو گا، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔
اس پروگرام کے تحت حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت یا مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پردو ہزارروپے دیئے جائیں گے،بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔
پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر 4 ہزارروپے کاتحفہ ملے گا، حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے، مجموعی رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی، جبکہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے،پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے،سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے،پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،مراد علی شاہ
- 10 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 9 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 5 گھنٹے قبل

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 8 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 9 گھنٹے قبل