کاز لسٹ کی منسوخی، میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے،جسٹس اعجازاسحاق
کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟ جج اعجاز اسحاق


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے کیسز میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار کو طلب کیا تھا۔
جسٹس سردار اعجاز نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ جو کچھ ہوا ہے کیا آپ اس میں ملوث ہیں؟ آپ نے کس کے کہنے پر کاز لسٹ منسوخ کی؟کیس منتقلی کے لیے متفرق درخواست کس قانون کے تحت دائر کی گئی؟ کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟۔
جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرنے کی بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، ہم بنیادی سوالات ہی طے نہیں کر پاتے، ہر 10 سال بعد بنیادی اصولوں پر اسی مقام پر کھڑے ہوجاتے ہیں۔
جسٹس اعجاز نے کہا کہ اس سے بڑی حماقت نہیں کہ قانون کی عملداری کے بغیر معیشت ترقی کرے، یہ میری ذات کا یا میرے اختیارات کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ معاملہ ہائیکورٹ کی توقیر کا ہے، کیا اس طرح عوام کا نظام انصاف پر یقین رہے گا؟ ۔
درخواست گزار کی وکیل مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے؟۔
عدالت نے کہا آپ وہ بات کر رہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے، گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا وہ اب ہماری طرف آ رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 6 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 9 گھنٹے قبل