Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں،درخواست

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 19th 2025, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کیں۔دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں، عدالت کو یقینی دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔ 

Advertisement
Advertisement