دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے ،ترجمان


جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے،سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان محکمہ انسداد ہشتگردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، جن کی شناخت حمزہ اور رومان کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں سے دستی بم ،بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمدکیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ترجمان کے مطابق اب تک کی بتدائی تفتیش میں بتایا گیاہے کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 15 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 16 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 14 گھنٹے قبل













