یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے


لاہور:معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف نئے انداز میں پیش کر دیا گیا۔
دل کو چھو لینے والے انداز میں پیش کیے گئے قصیدہ بردہ شریف کے ذریعےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا ہے،یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔
علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا ہے۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد کام میں، علی ظفر نے شاعرانہ جمالیات کو سینما کی فنی مہارت کے ساتھ جوڑ کر ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جو عقیدت اور محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔
ان کے تصور اور ہدایت کاری میں تیار کردہ ویڈیو ایک سحر انگیز اور روح پرور منظرنامہ پیش کرتی ہے، جو نعتیہ فن کی روایت میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔

پنجاب کے دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے جامع پروگرام کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
- 5 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور
- 6 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام،ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 188 فیصد تک اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہو گا، وزیر اعلی علی امین
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس 8 اپریل کوطلب کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری،غزہ کا واحد کینسر اسپتال تباہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل

عیدالفطر کے موقع پر پاکستا ن ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل