Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل 

شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 20th 2025, 10:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ا لیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا،اس سے قبل شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمشن تعینات کردیا گیا۔

Advertisement