عمر ایوب کیخلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں،وکیل


پشاور ہائیکورٹ نے عمرایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نےسماعت کی۔
دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کیخلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
جس پر جسٹس نعیم انور نے استفسار کیا کہ آپ کس سے رپورٹ مانگ رہے ہیں؟
وکیل نے کہا وفاقی حکومت، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ منگوائی جائے۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 10 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
