گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے،حکام


اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈی اے (کیپٹل ڈیلوپومنٹ اتھارٹی )کے 4افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے کے معاملے میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4 افسران آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس الاٹ کئے،ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو آلاٹ کئے،مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 گھنٹے قبل








