مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ماحول دوست پالیسیوں کے باعث لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے مثبت اثرات لاہور کی فضاء پر نمایاں ہورہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبےمیں اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر درختوں کی قلت کا احساس ہمیں آج ہو رہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر کاظمی، ڈی جی پکار تنویر ماجد، ڈی جی پی آر صغیر شاہد، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ارشد انصاری بھی موجود تھے،عظمیٰ بخاری نے تقریب میں الحمراء کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 4 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل






