اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں، ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی گئی ہے


اسلام آباد:۔ اسپیس ایکٹیوٹی ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعداسٹار لنک سروسز جلد پاکستان میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے پاکستان میں شروع ہونے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،لائسنس کے اجراء میں تمام این او سی حاصل کرلیے گئے، اسٹار لنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس اجراء ہونے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ سروس فراہمی کیلئے ریگولیٹری بورڈ کی این او سی لازمی تھی، این او سی ملنے کے بعد پی ٹی اے لائسنس کیلئےعمل درآمد شروع کرے گا۔
واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے۔ اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں،اسٹار لنک کی جانب سے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی جس کے بعد آخری مرحلہ پی ٹی اے سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 11 گھنٹے قبل





