ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ترجمان


پنجاب کے ضلع سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید،جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق پولیس نے منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹراورایلیٹ کانسٹیبل شامل ہیں، جن کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ منشیات فروش ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی نگرانی کی۔ شہداء کے جسد خاکی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب اس افسوسناک واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتارکے قانون کے کہٹرے میں لایا جائے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل






