ریاض :عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس حوالے سے دنیا بھر کے مسلمان قربانی کاجانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کئے ہوئے ہیں، عیدالاضحیٰ رواں ماہ کس تاریخ کو ہوگی اس سے متعلق اعلان کردیا گیا، ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنا مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ منانے کے تیاریوں میں مشغول نظر آرہے ہیں اس سلسلہ میں قربانی کے لئے جانوروں کے لئے مویشی میڈیاں سج چکی ہیں، عید الاضحیٰ اس بار کس تاریخ کو منائی جائے گی، اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔
سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذی قعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا،سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا، سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہےکہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا اور 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اورعید الاضحی 20 جولائی کوہونے کا قوی امکان ہے۔

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- an hour ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 4 hours ago

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 4 hours ago

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 5 hours ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- an hour ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 6 hours ago
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 6 hours ago
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 3 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 4 hours ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 hours ago