وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس ہوا،
اجلاس میں مریم نوازشریف نے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات لسٹ آویزاں کی جائیں، انہوں نے دستیاب میڈیسن لسٹ کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی حکم دے دیا۔
دوران اجلاس مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا،انہوں نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کیلئے کرسیاں اور بنچ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا بھی کہا۔
زیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا،مریم نوازنے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی،اس کے علاوہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی، ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہربنس پورہ میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طبی سہولتوں، ادویات کا سٹاک اور معیار چیک کیا۔
مریم نواز نے مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں بارے بھی دریافت کیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 21 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل





