صدر مملکت،وزیر اعظم ،چئیرمین سینیٹ،وزیر داخلہ،اسپیکرقومی اسمبلی،اور وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر کا اظہار تعزیت


راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
صدرمملکت
صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نےمرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی کاآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور انہوں نےکہا کہ جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال کاسن کردکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سیدعاصم منیرکیساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔
سپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 hours ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 10 minutes ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 18 minutes ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 26 minutes ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 14 minutes ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 10 hours ago