Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا

حکومت کی جانب سے تمغہ ملنا میری زندگی کی بڑی کامیابی ہے، میرے ایوارڈ سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ،کپتان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 25th 2025, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا

لاہور:پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو ہاکی میں ملک کیلئے شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے باوقار تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنا میری زندگی کی بڑی کامیابی ہے، میرے ایوارڈ سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے عماد شکیل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی لگن، محنت اور کھیل کے شوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے باعث فخر ہے، ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہاکی لیجنڈ عماد بٹ کو تمغہ امتیاز کیلئے منتخب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کپتان عماد شکیل بٹ کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
تمغہ امتیاز ایوارڈ کپتان عماد کی کھیل اوران کے ملک کے لیے خدمات کا اعتراف ہے اور یہ یقیناً پاکستان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی آنے والی نسلوں کیلئے حوصلہ افزاء ہوگی۔

Advertisement