آڈیو لیکس کیس : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
عدالت نے علی امین گنڈاپورکے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے


اسلام آباد:آڈیولیکس کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہے۔
کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی ،دوران سماعت عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرارکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپورکے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے، ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 2 گھنٹے قبل

کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سپیکر ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- 34 منٹ قبل

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 4 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)




