Advertisement
تجارت

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کے لیے ایک انقلابی اقدام

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموارکی جائیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 27 2025، 1:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کے لیے ایک انقلابی اقدام

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی موثر حکمت عملی، معدنی وسائل سے معاشی استحکام کے لیے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا8 سے 9 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد ہو گا جس میں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموارکی جائیں گی۔

پاکستان میں سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کی کی موجودگی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع ہے۔منرل انویسٹمنٹ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔

معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری، پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں مائننگ ڈیولپمنٹ پر مباحثے، جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی پیش کی جائے گی ۔

Advertisement