جرم
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو ملزم گرفتار
کراچی : کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے ۔
جی این این کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان غلام سخی اور رحمت اللہ عرف لولک کےکو جمالی گوٹھ سے گرفتارکیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں نے کھوکھرا پار میں 18 جون کو سنار کی دکان میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے ، واردات میں 49 تولہ سونا اور 10 لاکھ 70 ہزار روپے نقد لوٹے گئے۔
ترجمان کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، ملزموں نے مزید کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں ۔ ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
موسم
لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔
ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔
پاکستان
شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری
شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا